🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ
چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کے احکام کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 107
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ، ثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ هُوَ ابْنُ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: «‏‏‏‏كُنَّا نَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ لَا نَنْزِعُ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِحَاجَةٍ فَقَضَيْنَاهَا، وَنَكُونُ مَعَهُ فِي الْحَضَرِ يَوْمًا وَلَيْلَةً نَمْسَحُ عَلَى خِفَافِنَا» ‏‏‏‏.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر میں ہوتے تھے تو اپنی ضرورت (وضو و قضاۓ حاجت) سے فارغ ہونے کے باوجود تین دن اور ان کی راتوں تک اپنے موزے نہیں اتارتے تھے، اور جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں مقیم ہوتے تو ہم ایک دن اور ایک رات اپنے موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے دو طرق سے روایت کیا ہے، پہلا طریق عمر بن عبداللہ بن یعلیٰ بن مرہ کے واسطے سے ان کے والد اور دادا (یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے، جبکہ دوسرا طریق زیاد بن علاقہ کے واسطے سے سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،107، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 492، 674»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں