الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 48. بَابُ: رُكُوبِ ثَلاَثَةٍ عَلَى دَابَّةٍ باب: ایک سواری پر تین آدمیوں کے سوار ہونے کا بیان۔
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم لوگ آپ کے استقبال کے لیے جاتے، ایک بار میں نے اور حسن یا حسین رضی اللہ عنہما نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا، تو آپ نے ہم دونوں میں سے ایک کو اپنے آگے، اور دوسرے کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا، یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/فضائل الصحابة 11 (2428)، سنن ابی داود/الجہاد 60 (2566)، (تحفة الأشراف: 5230)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/203)، سنن الدارمی/الاسئذان 36 (2707) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|