🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

984. بَابُ محبة المؤمن لقاء اللَّهُ تَعَالَى
مومن کی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی محبت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3274
قَالَ مُسَدَّدٌ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّهُ كَانَ يُجَالِسُهُ بِالْكُوفَةِ، فَبَيْنَمَا هُوَ يَوْمًا فِي صُفَّةٍ لَهُ وَتَحْتَهُ فُلَانَةُ وَفُلَانَةُ امْرَأَتَانِ ذَوَاتَا مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ، وَلَهُ مِنْهُمَا وَلَدٌ كَأَحْسَنِ الْوِلْدَانِ، سَقْسَقَ عَلَى رَأْسِهِ عُصْفُورٌ، ثُمَّ قَذَفَ ذَا بَطْنِهِ فَنَكَتَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ عَبْدِ اللهِ بِيَدِهِ، لَأَنْ يَمُوتَ آلُ عَبْدِ اللهِ ثُمَّ أَتْبَعُهُمْ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَمُوتَ هَذَا الْعُصْفُورُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوعثمان ان کے پاس کوفہ میں بیٹھا کرتے تھے، ایک مرتبہ وہ اپنے ایک چبوترے پر تشریف فرما تھے اور ان کے نکاح میں دو بیویاں تھیں جو بلند مرتبہ اور حسن و جمال کی مالک تھیں، اور ان سے ان کے ایسے بچے تھے جو تمام بچوں میں سب سے زیادہ حسین معلوم ہوتے تھے، اسی دوران ان کے سر پر ایک چڑیا چہچہائی اور اپنا فضلہ گرا دیا، تو انہوں نے اسے اپنے ہاتھ سے جھاڑ کر صاف کیا اور پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں عبداللہ کی جان ہے! آلِ عبداللہ کا فوت ہو جانا اور پھر میرا ان کے پیچھے چلے جانا مجھے اس چڑیا کے مر جانے سے زیادہ پسند ہے۔“
تخریج: اس روایت کو امام ابوداؤد الطیالسی نے اپنی مسند (371) میں اور امام احمد نے الزہد (901) میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ/حدیث: 3274]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں