🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1255. بَنُو نَاجِيَةَ
بنو ناجیہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4148
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ سَعْدٍ: قَالَ: إِنَّ بَنِي نَاجِيَةَ ذُكِرُوا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هُمْ حَيٌّ مِنِّي، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَأَنَا مِنْهُمْ، فَإِمَّا أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غَيْرَهَا، يَعْنِي: سَامَةَ بْنَ لُؤَيٍّ، فَقَالَ رَجُلٌ: عَلِقَتْ مَا بِسَامَةَ الْعَلَّاقَةُ، وَإِمَّا أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ قَالَ ذَلِكَ، فَأَجَابَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو ناجیہ کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھ سے تعلق رکھنے والا ایک قبیلہ ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور میں بھی ان میں سے ہوں۔“ پھر یا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی اور بات فرمائی، یعنی سامہ بن لؤی کے بارے میں، تو ایک شخص نے کہا: ”سامہ کے ساتھ جو تعلق جڑنا تھا، جڑ گیا۔“ یا پھر یہ بات اسی شخص نے کہی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا۔
امام ابو یعلیٰ کی روایت میں امام شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ سے بنو ناجیہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”وہ ہم میں سے ہیں۔“ سعد بن ابراہیم نے کہا: یہ روایت سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی جاتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھ سے تعلق رکھنے والا ایک قبیلہ ہے۔“ امام شعبہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور میں بھی ان میں سے ہوں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 4148]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: وأرسله غندر فلم يقل عن سعد (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 402)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں