الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. أبان المحاربي رضي الله عنه
سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 631
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ حَيَّانَ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ، وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، إِلَّا ظَلَّ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى بَاتَ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ.
سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور وہ اس وفد میں سے تھے جو عبدالقیس کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا - کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ بھی صبح کے وقت یہ کہے: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو وہ دن بھر بخشا جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ شام ہو جائے، اور اگر شام کے وقت یہ کہے تو رات بھر بخشا جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ صبح ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 231، حدیث 635»