🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. جابر بن عبد الله، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، قَالَ: أَذَّنْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَادَيْتُ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا لَهُمْ؟ " فَقُلْتُ: مَنَعَهُمُ الْبَرْدُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ احْسُرْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ فَقَالَ بِلَالٌ: فَأَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي الصُّبْحِ مِنَ الْحَرِّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ مؤذن نے مجھے بتایا، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک سرد رات میں اذان دی تو کوئی نہ آیا، پھر میں نے پکارا تو پھر بھی کوئی نہ آیا، تین بار ایسا ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: سردی نے انہیں روک رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان سے سردی دور فرما“ بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انہیں فجر کے وقت گرمی سے ہوا کرتے دیکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1062]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 351، حدیث 1066»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ يَمَانٍ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ بِلَالٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا بِلَالُ أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! فجر کی نماز خوب اجالا ہونے پر پڑھو، کیونکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 351، حدیث 1067»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں