الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بيحرة بن عامر
سیدنا بیحرہ بن عامر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ، حَدَّثَنَا الرَّحَّالُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْعُمَرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ بَيْحَرَةَ بْنَ عَامِرٍ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْلَمْنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَضَعَ عَنَّا الْعَتَمَةَ قَالَ: " صَلَاةُ الْعَتَمَةِ "، فَقُلْنَا: إِنَّا نُشْغَلُ بِحَلْبِ إِبِلِنَا، قَالَ: إِنَّكُمْ إِنْ شَاءَ اللهُ سَتَحْلِبُونَ وَتُصَلُّونَ.
سیدنا بیحرہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے پوتے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے والد (بیحرہ رضی اللہ عنہ) کو یہ کہتے سنا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اسلام قبول کیا، اور آپ سے درخواست کی کہ ہم سے عشاء کی نماز معاف کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عشاء کی نماز؟“ ہم نے عرض کیا: ہم اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنے میں مشغول رہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان شاء اللہ تم دودھ بھی دوہ لو گے اور نماز بھی پڑھ لو گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 47، حدیث 1240»