الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. تميم بن زيد أبو عباد الأنصاري ثم المازني
سیدنا تمیم بن زید انصاری مازنی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعباد
حدیث نمبر: 1272
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ".
عباد بن تمیم اپنے والد سیدنا تمیم بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اپنا چہرہ اور اپنے بازو دھوئے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے سر کا مسح کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 60، حدیث 1285»
حدیث نمبر: 1273
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ بِالْمَاءِ عَلَى لِحْيَتِهِ وَرِجْلَيْهِ.
عباد بن تمیم اپنے والد سیدنا تمیم بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنی داڑھی اور اپنے پیروں پر پانی سے مسح کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 60، حدیث 1286»