الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. عطاء بن أبي ميمونة، عن جابر بن سمرة
عطاء بن ابی میمونہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2060
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَيَقُولُ: اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا مِنْ قُرَيْشٍ لَا يَضُرُّهُمْ عَدَاوَةُ مَنْ عَادَاهُمْ قَالَ: فَالْتَفَتُّ خَلْفِي فَإِذَا أَنَا بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَأَبِي فِي نَاسٍ فَأَثْبَتُوا لِيَ الْحَدِيثَ كَمَا سَمِعْتُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”قریش میں سے بارہ نگہبان ہوں گے، ان سے دشمنی کرنے والے کی دشمنی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور میرے والد کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے، تو انہوں نے میرے لیے اس حدیث کی تصدیق کی جیسا کہ میں نے سنی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2060]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 256، حدیث 2073»