🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

111. جابر بن أسامة الجهني
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: ذَهَبْتُ إِلَى السُّوقِ فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ سَأَلْتُهُمْ أَيْنَ يُرِيدُ؟ فَقَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا فَرَجَعْتُ فَوَجَدْتُ قَوْمِي قِيَامًا فَقُلْتُ: مَا بَالُكُمْ؟ فَقَالُوا: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا بِرِجْلِهِ، وَأَقَامَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً غَرَزَهَا فِيهِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن موسى التيمي)
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بازار گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے ساتھ پایا، میں نے ان سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری قوم کے لیے مسجد کا نشان لگانے جا رہے ہیں۔ چنانچہ میں واپس آیا تو اپنی قوم کو کھڑا پایا، میں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے اپنے پاؤں سے مسجد کا نشان لگایا اور قبلے کی سمت ایک لکڑی گاڑ دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 257، حدیث 2076»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں