الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
139. جفشيش الكندي
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2177
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا، فَادَّعَوْهُ، فَقَالَ: لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا نَحْنُ وَلَدُ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ.
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کندہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: آپ ہم میں سے ہیں، اور اس کا دعویٰ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم اپنی ماں پر تہمت نہیں لگاتے اور نہ اپنے باپ سے انکار کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 285، حدیث 2190»
حدیث نمبر: 2178
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا حَيَّانُ بْنُ بِشْرٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، ثَنَا الْجَفْشِيشُ الْكِنْدِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتَ مِمَّنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: نَحْنُ بَنُو النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا.
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کس قبیلے سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم بنو نضر بن کنانہ ہیں، ہم اپنی ماں پر تہمت نہیں لگاتے اور نہ اپنے باپ سے انکار کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2178]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 286، حدیث 2191»