🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. أبو ليلى عن الحسن بن علي رضي الله عنه
ابولیلیٰ کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2736
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّينِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَنَسُ انْطَلِقْ فَادْعُ لِيَ سَيِّدَ الْعَرَبِ - يَعْنِي عَلِيًّا - فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَلَسْتَ سَيِّدَ الْعَرَبِ؟ قَالَ: " أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ، وَعَلِيٌّ سَيِّدُ الْعَرَبِ ". فَلَمَّا جَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْأَنْصَارِ فَأَتَوْهُ، فَقَالَ لَهُمْ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ؟ " قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: " هَذَا عَلِيٌّ فَأَحِبُّوهُ بِحُبِّي، وَكَرِّمُوهُ لِكَرَامَتِي، فَإِنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِالَّذِي قُلْتُ لَكُمْ عَنِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل صوابه: (ابن أبي ليلى) ، كما في حلية الأولياء (1 / 63) .
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! جاؤ اور عرب کے سردار کو میرے پاس بلا لاؤ“ - یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ - تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا آپ عرب کے سردار نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں، اور علی عرب کا سردار ہے۔“ تو جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی طرف پیغام بھیجا، تو وہ آپ کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے گروہ انصار! کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے تھامے رکھو تو اس کے بعد کبھی گمراہ نہ ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ علی ہے، تو اس سے میری محبت کی خاطر محبت کرو، اور میری عزت کی خاطر اس کی عزت کرو، کیونکہ جبریل علیہ السلام نے مجھے اللہ عزوجل کی طرف سے یہی حکم دیا ہے جو میں نے تم سے کہا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2736]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 88، حدیث 2749»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں