🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. المطلب بن عبد الله بن حنطب عن حكيم بن حزام
مطلب بن عبداللہ بن حنطب کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3111
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنْطَبٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَسْأَلَهُ، فَقَالَ: إِنَّ مَنْ يَسْأَلُ النَّاسَ فَيُعْطَى يَكُونُ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَنْفَعُهُ مَا أَكَلَ، الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ". قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَا آخُذُ مِنْ أَحَدٍ شَيْئًا أَبَدًا.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے ارادے سے حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں سے سوال کرتا ہے اور اسے دیا جاتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے مگر اسے نفع نہیں پہنچتا، اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی حالت میں دیا جائے، اور پہلے اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرو۔“ حکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو عزت دی، اب میں کبھی کسی سے کچھ نہیں لوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3111]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 201، حدیث 3124»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں