🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. حرملة بن عمرو الأسلمي
سیدنا حرملہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثَنَا ابْنُ حَرْمَلَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَأَنَا غُلَامٌ مُرْدِفِي عَمِّي، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ.
سیدنا حرملہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا اور میں اس وقت بچہ تھا، اپنے چچا کے پیچھے سوار تھا، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھے ہوئے تھے، تو میں نے اپنے چچا سے پوچھا: آپ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ فرما رہے ہیں: ”کنکریاں چنے کے دانے کے برابر مارو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3460]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 5، حدیث 3473»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3461
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ هِنْدٍ، عَنْ وَالِدِي حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَعَمِّي مُرْدِفِي، فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاضِعٌ أُصْبُعَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، قَالَ: قُلْتُ: مَاذَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: ارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ.
یحییٰ بن ہند رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا حرملہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفہ میں دیکھا، اور میرے چچا میرے پیچھے سوار تھے، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھے ہوئے تھے۔ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: وہ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں (چچا) نے کہا: وہ فرما رہے ہیں: ”کنکریاں چنے کے دانے کے برابر مارو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3461]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 5، حدیث 3474»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں