الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. خرشة بن الحارث
سیدنا خرشہ بن حارث رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4166
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحَارِثَةِ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَشْهَدُ أَحَدٌ مِنْكُمْ قَتِيلًا قُتِلَ صَبْرًا فَعَسَى أَنْ يُقْتَلَ مَظْلُومًا، فَتَنْزِلَ السَّخْطَةُ عَلَيْهِمْ فَتُصِيبَهُ مَعَهُمْ.
سیدنا خرشہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی کسی ایسے مقتول کے پاس حاضر نہ ہو جسے باندھ کر (بے بس کر کے) قتل کیا جا رہا ہو، کیونکہ ممکن ہے وہ مظلوم ہو کر قتل کیا جائے، پھر ان پر ناراضگی نازل ہو تو وہ (حاضر ہونے والا) بھی ان کے ساتھ اس کی زد میں آ جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4166]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 218، حدیث 4181»