🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

62. ثابت بن عبيد، عن زيد بن ثابت
ثابت بن عبید کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4908
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ يَأْتِينِي كُتُبٌ مِنَ النَّاسِ وَلَا أُحِبُّ أَنْ يَقْرَأَهَا كُلُّ أَحَدٍ، فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَتَعَلَّمَ كِتَابَ السُّرْيَانِيَّةِ؟، قُلْتُ: نَعَمْ. " فَتَعَلَّمْتُهَا فِي سَبْعَ عَشْرَةَ ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کی طرف سے میرے پاس خطوط آتے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ ہر کوئی انہیں پڑھے، تو کیا تم سریانی زبان سیکھ سکتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ (سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) چنانچہ میں نے سترہ (دن) میں یہ زبان سیکھ لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 155، حدیث 4927»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4909
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ وَيَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَأْتِينِي كُتُبٌ مِنَ النَّاسِ لَا أُحِبُّ أَنْ يَقْرَأَهَا كُلُّ أَحَدٍ، فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَتَعَلَّمَ كِتَابَ السُّرْيَانِيَّةِ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " فَتَعَلَّمْتُهَا فِي سَبْعَ عَشْرَةَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”لوگوں کی طرف سے میرے پاس خطوط آتے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ ہر کوئی انہیں پڑھے، تو کیا تم سریانی زبان سیکھ سکتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ (سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے) کہا: چنانچہ میں نے سترہ (دن) میں یہ زبان سیکھ لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4909]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 155، حدیث 4928»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4910
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهُ يَأْتِينِي كُتُبٌ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میرے پاس خطوط آتے ہیں“، پھر راوی نے اسی طرح کی روایت بیان کی جیسے اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4910]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 155، حدیث 4929»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4911
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ التَّغْلِبِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ - قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ يَرِدُ عَلَيَّ أَشْيَاءُ أَكْرَهُ أَنْ يُقْرَأَ، أَفَتُطِيقُ أَنْ تَعَلَّمَ السُّرْيَانِيَّةَ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ. " فَتَعَلَّمْتُهَا فِي سَبْعَ عَشْرَةَ.
قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: " هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، فَخَالَفَ أَصْحَابَ الْأَعْمَشِ فِي الْإِسْنَادِ، فَإِنْ كَانَ حَفِظَهُ فَهُوَ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ "، وَإِلَّا فَالْحَدِيثُ كَمَا رَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میرے پاس کچھ ایسی چیزیں آتی ہیں جنہیں میں نہیں چاہتا کہ (ہر کوئی) پڑھے، تو کیا تم سریانی زبان سیکھ سکتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ (سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) چنانچہ میں نے سترہ (دن) میں یہ زبان سیکھ لی۔
امام ابوالقاسم (طبرانی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوبکر بن عیاش نے اسے اسی طرح عدی بن ثابت کے واسطے سے روایت کیا ہے، اور اس میں اعمش کے (دیگر) شاگردوں کی سند سے اختلاف کیا ہے۔ اگر انہوں نے اسے یاد رکھا ہے تو یہ عدی بن ثابت کی روایت میں ایک نادر روایت ہے، ورنہ صحیح یہی ہے جیسا کہ لوگوں نے اعمش سے، ثابت بن عبید کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 156، حدیث 4930»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں