الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. ثابت بن مرداس، عن زيد بن أرقم
ثابت بن مرداس کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5088
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي عَتِيقٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ مِرْدَاسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: لَمَّا أُتِيَ ابْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَجَعَلَ يَنْقُرُ بِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ فِي عَيْنِهِ وَأَنْفِهِ قَالَ لَهُ زَيْدٌ: ارْفَعِ الْقَضِيبَ، فَلَقَدْ رَأَيْتُ فَمَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِهِ.
ثابت بن مرداس، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: جب ابن زیاد کے پاس سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کا سر لایا گیا تو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑی چھڑی سے اس کی آنکھ اور ناک میں کچوکے لگانے لگا، تو زید نے اس سے کہا: چھڑی ہٹا لو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ اسی جگہ (بوسہ دیتے ہوئے) دیکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5088]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 206، حدیث 5107»