الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
160. بكر بن سوادة، عن سهل بن سعد
بکر بن سوادہ کی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5993
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمُهُ أَسْوَدُ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص کا نام اسود (سیاہ) تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابیض (سفید) رکھ دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5993]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 204، حدیث 6016»
حدیث نمبر: 5994
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے، جیسے ایک جوتا دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے۔“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے مسواک کرنے کی اتنی تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا کہ میں اسے نگل ہی لوں گا۔“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک انصاری ماموں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جنگل جاؤ اور اس کی لکڑی میرے پاس لاؤ، پھر میرے لیے ایک منبر بنا دو جس پر بیٹھ کر میں لوگوں سے بات کروں۔“ چنانچہ انہوں نے دو زینوں والا ایک منبر بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5994]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 204، حدیث 6017»