🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

215. رجل من بني عبس، عن سلمان رضي الله عنه
بنو عبس کے ایک شخص کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6148
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ بَنِي عَبْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ سَلْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ، فَقَالَ: يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ انْزِلْ، فَاشْرَبْ فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ: اشْرَبْ فَشَرِبْتُ، قَالَ: مَا نَقَصَ شَرَابُكَ مِنْ دِجْلَةَ، قَالَ: قُلْتُ: مَا عَسَى أَنْ يَنْقُصَ، قَالَ: فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ، ثُمَّ قَالَ: ارْكَبْ فَمَرَرْنَا بِأَكْدَاسٍ مِنْ حِنْطَةٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ: أَتَرَى هَذَا فَتَحَ لَنَا؟ وَقَتَّرَ عَلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَيْرٍ لَنَا وَشَرٍّ لَهُمْ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: وَلَكِنِّي أَدْرِي، شَرٌّ لَنَا وَخَيْرٌ لَهُمْ، مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مُتَوَالِيَةٍ، حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
بنو عبس کے ایک شخص بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ دجلہ کے کنارے چل رہا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اے بنو عبس کے بھائی! اترو اور پانی پیو۔ میں نے پیا، پھر فرمایا: اور پیو۔ میں نے پیا۔ فرمایا: تمہارے پینے سے دجلہ میں کتنی کمی ہوئی؟ میں نے عرض کیا: اس میں کیا کمی ہو سکتی ہے! فرمایا: علم بھی اسی طرح ہے، اس سے لیا جاتا ہے اور وہ کم نہیں ہوتا۔ پھر فرمایا: سوار ہو جاؤ۔ پھر ہم گندم اور جو کے ڈھیروں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ (دنیا) ہمارے لیے کھولی گئی اور اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تنگ کی گئی، یہ ہمارے لیے بھلائی اور ان کے لیے برائی ہے؟“ میں نے عرض کیا: مجھے معلوم نہیں۔ فرمایا: ”لیکن مجھے معلوم ہے، یہ ہمارے لیے برائی اور ان کے لیے بھلائی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لگاتار تین دن تک سیر ہو کر نہیں کھاتے تھے، یہاں تک کہ اللہ عزوجل سے جا ملے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6148]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 265، حدیث 6173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں