🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. إسحاق بن يحيى بن طلحة بن عبيد الله عن السائب
اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ بن عبیداللہ کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6665
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ، فَقَالَ: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ، فَقُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ عَمِّي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: " نَعَمْ، قَدْ رَأَيْتُهُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ، وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ التَّمْرِ قَبْضَةً، وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا.
اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ کے ساتھ مسجد میں تھا کہ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، تو چچا نے مجھے ان کی طرف بھیجا اور کہا: اس بزرگ کے پاس جاؤ اور کہو: میرے چچا عیسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے؟ میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، میں اور میرے ساتھ کچھ لڑکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ٹوکری میں کھجوریں کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ صحابہ بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کھجور میں سے ایک مٹھی نکال کر دی، اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6665]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 160، حدیث 6695»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں