الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. سليمان بن عبد الرحمن الحمصي، عن أبي أمامة
سلیمان بن عبدالرحمن حمصی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7692
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ: تَخْرُجُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُلَّةٌ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ يَسُدُّ الْأُفُقَ. نُورُهُمْ مِثْلَ الشَّمْسِ فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى غُرٌّ مُحَجَّلُونَ، نُورُهُمْ مِثْلُ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، يَسُدُّ الْأُفُقَ نُورُهُمْ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى غُرٌّ مُحَجَّلُونَ، نُورُهُمْ مِثْلُ أَعْظَمِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ يَسُدُّ الْأُفُقَ نُورُهُمْ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ، فَيَتَحَسَّسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ يَجِيءُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَالْحِسَابُ ".
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”قیامت کے دن ایک جماعت نکلے گی جن کے چہرے، ہاتھ اور پاؤں (وضو کے اثر سے) روشن ہوں گے، وہ افق کو گھیر لیں گے، ان کا نور سورج جیسا ہو گا۔ ایک پکارنے والا پکارے گا: نبیِ امی (کی امت کہاں ہے)؟ تو ہر امی نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ تو وہ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ پھر ایک اور جماعت نکلے گی جن کے چہرے، ہاتھ اور پاؤں روشن ہوں گے، ان کا نور چودھویں رات کے چاند جیسا ہو گا، وہ اپنے نور سے افق کو گھیر لیں گے، تو ایک پکارنے والا پکارے گا: نبیِ امی؟ تو ہر امی نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ تو وہ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ پھر ایک اور جماعت نکلے گی جن کے چہرے، ہاتھ اور پاؤں روشن ہوں گے، ان کا نور آسمان کے سب سے بڑے ستارے جیسا ہو گا، وہ اپنے نور سے افق کو گھیر لیں گے، تو ایک پکارنے والا پکارے گا: نبیِ امی؟ تو ہر امی نبی اسے تلاش کرے گا، تو کہا جائے گا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت۔ تو وہ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ پھر تیرا رب عزوجل تشریف لائے گا، پھر میزان اور حساب قائم کیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7692]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 173، حدیث 7723»