الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. ضميرة بن أبي ضميرة مولى رسول الله
سیدنا ضمیرہ بن ابی ضمیرہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام
حدیث نمبر: 8122
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْكِحْنِي فُلَانَةَ، قَالَ: مَا مَعَكَ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ وَتُعْطِيهَا؟ قَالَ: مَا مَعِي شَيْءٌ. قَالَ: " لِمَنْ هَذَا الْخَاتَمُ؟ " قَالَ: لِي. قَالَ: " فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ "، " وَأَنْكَحَهُ، وَأَنْكَحَ آخَرَ عَلَى سُورَةِ الْبَقَرَةِ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ شَيْءٌ.
سیدنا ضمیرہ بن ابی ضمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول، میرا فلاں عورت سے نکاح کروا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اسے مہر دینے کے لیے اور عطا کرنے کے لیے کیا ہے؟“ اس نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ انگوٹھی کس کی ہے؟“ اس نے کہا: میری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یہی اسے دے دو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نکاح کروا دیا، اور ایک اور شخص کا نکاح سورۃ البقرہ (سکھانے) کے بدلے کروا دیا جس کے پاس کچھ نہیں تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8122]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 307، حدیث 8153»
حدیث نمبر: 8123
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَلَمْ يَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا، وَلَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتَّى يُحِبَّ لِلْمُؤْمِنِينَ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ.
سیدنا ضمیرہ بن ابی ضمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے، اور ہمارے بڑوں کا حق نہ پہچانے وہ ہم میں سے نہیں، اور جو ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں، اور کوئی مؤمن اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا جب تک اپنے مؤمن بھائیوں کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8123]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 308، حدیث 8154»