🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

227. ثابت بن يزيد الخولاني، عن ابن عباس
ثابت بن یزید خولانی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12921
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْخَوْلَانِيِّ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنِ الْخَمْرِ، إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَبَيْنَمَا هُوَ مُحْتَبٍ حَلَّ حَبْوَتَهُ، ثُمَّ قَالَ: " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنَ الْخَمْرِ شَيْءٌ فَلْيُؤْذِنِّي بِهِ "، فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ فَيَقُولُ أَحَدُهُمْ: عِنْدِي رَاوِيَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي رَاوِيَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي زُقَاقٌ وَمَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اجْمَعُوهُ بِبَقِيعِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ آذِنُونِي "، فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَمَشَيْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيَّ، فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرٍ، فَأَخَذَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَنِي عَنْ يَسَارِهِ، وَجَعَلَ أَبَا بَكْرٍ مَكَانِي، ثُمَّ لَحِقَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَأَخَذَهُ، فَجَعَلَهُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَشَى بَيْنَهُمَا حَتَّى إِذَا وَقَفَ عَلَى الْخَمْرِ قَالَ لِلنَّاسِ: " أَتَعْرِفُونَ هَذِهِ؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ الْخَمْرُ، قَالَ: صَدَقْتُمْ إِنَّ اللهَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا وَآكِلَ ثَمَنِهَا ثُمَّ دَعَا بِسِكِّينٍ، فَقَالَ: " اشْحَذُوهَا " فَفَعَلُوا، ثُمَّ أَخَذَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَقَ الْأَزْقَاقَ، فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّ فِي هَذِهِ الْأَزْقَاقِ مَنْفَعَةً، فَقَالَ: " أَجَلْ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِكَ غَضَبًا لِلهِ لِمَا فِيهَا مِنْ سَخْطَةٍ قَالَ: وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ فِي الْحَدِيثِ.
ثابت بن زید خولانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مدینہ آئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور ان سے شراب کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں شراب کے بارے میں بتاتا ہوں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں تھا، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کو سمیٹے چادر میں لپٹے بیٹھے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کھولی، پھر فرمایا: ”جس کے پاس شراب میں سے کچھ ہو وہ مجھے اطلاع دے۔“ چنانچہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے لگے، کوئی کہتا: میرے پاس ایک بڑا مشکیزہ شراب ہے، دوسرا کہتا: میرے پاس ایک مشکیزہ ہے، تیسرا کہتا: میرے پاس کئی مشکیزے ہیں، اور جو کچھ اللہ چاہتا کہ کسی کے پاس ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے فلاں فلاں بقیع میں جمع کرو، پھر مجھے اطلاع دو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف چلا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، تو ہمیں ابوبکر رضی اللہ عنہ مل گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کر اپنی بائیں طرف کر دیا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو میری جگہ کر لیا، پھر ہمیں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مل گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ کر اپنی بائیں طرف کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے درمیان چلتے رہے یہاں تک کہ جب شراب پر پہنچے تو لوگوں سے فرمایا: ”کیا تم اسے پہچانتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہ شراب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، بیشک اللہ نے شراب پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے لیے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھری منگوائی اور فرمایا: ”اسے تیز کرو۔“ چنانچہ ایسا کیا گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا اور مشکیزوں کو چاک کر دیا، تو لوگوں نے کہا: ان مشکیزوں میں فائدہ ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن میں یہ کام صرف اللہ کی خاطر غصے میں کر رہا ہوں، کیونکہ اس میں اللہ کی ناراضی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور کچھ راوی اس حدیث میں ایک دوسرے پر اضافہ کرتے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12921]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 233، حدیث 12977»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں