🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

290. عبيد الله بن مقسم، عن ابن عمر
عبیداللہ بن مقسم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13270
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: " يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضَهُ بِيَدَيْهِ " وَقَبَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَقْبِضُهَا، وَيَبْسُطُهَا، ثُمَّ قَالَ: فَيَقُولُ: أَنَا الرَّحْمَنُ، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ " وَتَمَايَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ حَتَّى أَقُولَ: سَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.؟
عبید اللہ بن مقسم بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے دیکھا: ”جبار (اللہ) اپنے آسمانوں اور اپنی زمین کو اپنے دونوں ہاتھوں میں لے لے گا،“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بند کیا، اور اسے بند اور کھلا کرنے لگے، پھر فرمایا: پھر وہ فرمائے گا: ”میں رحمٰن ہوں، میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں جابر لوگ؟ کہاں ہیں تکبر کرنے والے؟“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں اور بائیں جھکنے لگے، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ منبر اپنے نچلے حصے سے ہلنے لگا، حتیٰ کہ میں نے دل میں کہا: کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت گر جائے گا؟ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13270]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 355، حدیث 13327»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں