الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
323. أبو غطيف الحضرمي، عن عبد الله بن عمرو
ابوغطیف حضرمی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13720
حَدَّثَنَا هَارُونُ، قَالَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غُرَابٍ الْيَحْصَبِيُّ، عَنْ أَبِي غُطَيْفٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ، فَأَوْسَعْنَا لَهُ فَجَلَسَ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ أَصْحَابِي الَّذِينَ هُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ، وَأَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَيَدْخُلُونَهَا مَعِي؟ قَالَهَا ثَلَاثًا، فَقُلْنَا: أَغَيْرُنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَهْلُ الْيَمَنِ الْمُطَّرَحِينَ فِي أَطْرَافِ الْأَرْضِ، الْمَدْفُوعُونَ عَنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَمْ يَقْضِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جگہ کشادہ کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے، پھر فرمایا: ”میرے وہ ساتھی کہاں ہیں جو مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، میں جنت میں داخل ہوں گا اور وہ میرے ساتھ اس میں داخل ہوں گے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی، تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمارے علاوہ (کچھ اور لوگ)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یمن والے، جو زمین کے کناروں پر ڈال دیے گئے ہیں، حکمرانوں کے دروازوں سے دھتکارے گئے ہیں، ان میں سے کوئی مر جاتا ہے اور اس کی ضرورت اس کے سینے ہی میں رہ جاتی ہے، وہ اسے پورا نہیں کر پاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13720]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 50، حدیث 123»