الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
404. محمد بن أبي يحيى الأسلمي، عن ابن الزبير
محمد بن ابی یحییٰ اسلمی کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13921
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ، قَالَ: دَثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، قَالَ: دَثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ.
محمد بن ابی یحییٰ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی دعاؤں کے لیے ہاتھ اٹھا رہا تھا، تو جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہونے تک ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13921]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 129، حدیث 324»