الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
739. أبو مسلم الخولاني واسمه: عبد الله بن ثوب، عن عوف
ابومسلم خولانی، جن کا نام عبداللہ بن ثوب تھا، کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15158
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ، حَدَّثَنِي الْأَمِينُ الْحَبِيبُ الْأَمِينُ، أَمَّا هُوَ إِلَيَّ فَحَبِيبٌ، وَأَمَّا هُوَ عِنْدِي فَأَمِينٌ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعَةٌ أَوْ ثَمَانِيَةٌ أَوْ سَبْعَةٌ فَقَالَ: أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَرَدَّدَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ بَايَعْنَاكَ، فَعَلَامَ نُبَايِعُكَ؟ قَالَ: " أَنْ تَعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، - وَأَسَرَّ كَلِمَةً خَفِيَّةً -: " لَا تَسْأَلُونَ النَّاسَ شَيْئًا.
ابومسلم خولانی کہتے ہیں: وہ (عوف بن مالک رضی اللہ عنہ) میرے نزدیک محبوب اور امانت دار ہیں۔ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو، آٹھ یا سات آدمی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت نہیں کرتے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار دہرائی، تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ، ہم تو آپ کی بیعت کر چکے ہیں، پھر کس بات پر بیعت کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات پر کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور پانچ نمازیں پڑھو“ - اور ایک بات آہستہ سے فرمائی - ”کہ تم لوگوں سے کچھ نہ مانگو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15158]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 39، حدیث 67»