الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
836. أبو عامر الخزاز عن الحسن عن عمران
ابوعامر خزاز کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15439
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي عَضُدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ فَقَالَ: " مَا هَذِهِ؟ " فَقَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ؟ قَالَ: أَيَسُرُّكَ أَنْ تُوكَلَ إِلَيْهَا انْبِذْهَا عَنْكَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور ان کے بازو میں پیتل کا ایک چھلا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: واہنہ (بازو کے درد) کے لیے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے؟ اسے اپنے سے اتار پھینکو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15439]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 159، حدیث 348»