الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. سليمان بن يسار، عن الفضل بن عباس
سلیمان بن یسار کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15849
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي عَجُوزَةٌ كَبِيرَةٌ، وَإِنْ حَمَلْتُهَا لَمْ تَسْتَمْسِكْ، وَإِنْ رَبَطْتُهَا خَشِيتُ أَنْ أَقْتُلَهَا، أَفَأَحُجُّ عَنْهَا؟ قَالَ: " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ عَنْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَاحْجُجْ عَنْ أُمِّكَ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے، تو ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ بہت بوڑھی ہیں، اگر میں انہیں سوار کروں تو وہ سنبھل نہیں سکتیں، اور اگر انہیں باندھ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کی جان نہ لے بیٹھوں۔ کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تمہاری والدہ پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم اسے ان کی طرف سے ادا کرتے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنی والدہ کی طرف سے حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15849]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 295، حدیث 758»
حدیث نمبر: 15850
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، إِنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ شَدَّادٍ، يُحَدِّثُ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلَا الظَّعْنَ قَالَ: حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، نہ حج کر سکتے ہیں، نہ عمرہ، اور نہ سفر کی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15850]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 296، حدیث 759»