🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. لبيبة الأنصاري
سیدنا لبیبہ انصاری رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16541
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا بَكَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: يَا رَبِّ، هَذَا شَهِدْتُ عَلَى مَنْ أَنَا بَيْنَ ظَهْرَيْهِ، فَكَيْفَ بِمَنْ لَمْ أَرَ.؟
سیدنا لبیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ آیت پڑھتے: ”پھر کیا حال ہو گا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے“ [سورۃ النساء: 41] تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو پڑتے اور فرماتے: ”اے میرے رب! میں تو ان لوگوں پر گواہی دیتا ہوں جن کے درمیان میں رہا، تو ان لوگوں کا کیا ہو گا جنہیں میں نے دیکھا ہی نہیں؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام/حدیث: 16541]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 221، حدیث 492»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16542
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ الْخَطَّابِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ الْأَنْبَارِيُّ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ شَاةٌ مَصْلِيَّةٌ فَأَكَلَ مِنْهَا هُوَ وَبِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَمَرِضَا مَرَضًا شَدِيدًا، ثُمَّ إِنَّ بِشْرًا مَاتَ، فَلَمَّا مَاتَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَهُودِيَّةِ الَّتِي أَهْدَتْهَا فَقَالَ: مَا أَطْعَمْتِنَا وَيْحَكِ؟ فَقَالَتْ: أَطْعَمْتُكَ السُّمَّ، قَالَ: مَا حَمَلَكِ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَتْ: إِنِّي سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ، فَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا عَلِمْتُ أَنَّهَا لَا تَضُرُّكَ، وَإِنْ كُنْتَ غَيْرَ ذَلِكَ فَأَرَدْتُ أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ! ثُمَّ أَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصُلِبَتْ.
سیدنا لبیبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بھنی ہوئی بکری تحفے میں دی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے اس میں سے کھایا، تو وہ دونوں شدید بیمار پڑ گئے، پھر بشر (بن براء) کا انتقال ہو گیا، جب وہ فوت ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی عورت کے پاس، جس نے وہ (بکری) تحفے میں دی تھی، کسی کو بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ہمیں کیا کھلایا تھا، تیرا برا ہو؟“ اس نے کہا: میں نے آپ کو زہر کھلایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: میں نے آپ کو (نبوت کا) ذکر کرتے سنا تھا، تو میں نے سوچا کہ اگر آپ واقعی نبی ہیں تو یہ زہر آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اگر نبی نہیں ہیں تو میں لوگوں کو آپ سے نجات دلا دوں گی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے سولی پر لٹکا دیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام/حدیث: 16542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 221، حدیث 493»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں