الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. أنس بن مالك، عن أبي أسيد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16628
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّنُوخِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ، وَفِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ. فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: مَا أَرَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا! قَالَ: قَدْ فُضِّلْتُمْ عَلَى كَثِيرٍ.
سیدنا ابواسید الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے گھرانوں میں سب سے بہتر بنو نجار ہیں، پھر بنو عبدالاشہل، پھر بنو حارث بن خزرج، پھر بنو ساعدہ، اور انصار کے ہر گھرانے میں بھلائی ہے۔“ اس پر سعد بن عبادہ نے کہا: میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسروں کو ہم پر فضیلت دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں بھی بہت سوں پر فضیلت دی گئی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16628]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 261، حدیث 579»