الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
366. سليمان بن يسار، عن المقداد
سلیمان بن یسار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17730
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، كُلُّهُمْ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ، أَنَّ عَلِيًّا أَمَرَهُ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنِ امْرَأَتِهِ، فَخَرَجَ مِنْهُ الْمَذْيُ، مَاذَا عَلَيْهِ؟ فَإِنَّ عِنْدِيَ ابْنَتَهُ، وَأَنَا أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَهُ، قَالَ الْمِقْدَادُ: فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ، وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ.
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں پوچھیں جو اپنی بیوی کے قریب جاتا ہے تو اسے مذی نکلتی ہے، اس پر کیا لازم ہے؟ کیونکہ ان کی بیٹی میرے نکاح میں ہے اور مجھے ان سے پوچھتے شرم آتی ہے۔ مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ایسا ہو تو وہ اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکے، اور نماز کے وضو جیسا وضو کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 251، حدیث 596»