🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

439. منيب الأزدي
سیدنا منیب ازدی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17936
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا مُنِيبُ بْنُ مُدْرِكِ بْنِ مُنِيبٍ الْأَزْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَهُوَ يَقُولُ لِلنَّاسِ: قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ تُفْلِحُوا، فَمِنْهُمْ مَنْ تَفَلَ فِي وَجْهِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ حَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَمِنْهُمْ مَنْ سَبَّهُ، حَتَّى انْتَصَفَ النَّهَارُ، فَأَقْبَلَتْ جَارِيَةٌ بِعُسٍّ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ وَجْهَهُ أَوْ يَدَيْهِ وَقَالَ: " يَا بُنَيَّةُ، لَا تَخْشَيْ عَلَى أَبِيكِ عَيْلَةً وَلَا ذِلَّةً " فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ جَارِيَةٌ وَضِيئَةٌ.
سیدنا منیب ازدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جاہلیت کے زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ لوگوں سے فرما رہے تھے: ”کہو: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، کامیاب ہو جاؤ گے۔“ تو ان میں سے بعض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر تھوکتے، بعض آپ پر مٹی پھینکتے، اور بعض آپ کو گالیاں دیتے، یہاں تک کہ دن آدھا گزر گیا، پھر ایک بچی پانی کا برتن لے کر آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ - یا اپنے ہاتھ - دھوئے اور فرمایا: ”اے میری بیٹی! اپنے والد پر نہ محتاجی کا خدشہ رکھو اور نہ ذلت کا۔“ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی زینب ہیں، اور وہ ایک خوبصورت بچی تھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17936]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 342، حدیث 805»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں