🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. من يكنى أبا سبرة أبو سبرة الجعفي
جن کی کنیت ابوسبرہ ہے — سیدنا ابوسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18957
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ: أَنَّ أَبَاهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا وَلَدُكَ؟ " فَقَالَ: عَبْدُ الْعُزَّى، وَسَبْرَةُ، وَالْحَارِثُ، قَالَ: لَا تُسَمِّ عَبْدَ الْعُزَّى، وَسَمِّ عَبْدَ اللهِ، فَإِنَّ خَيْرَ الْأَسْمَاءِ عَبْدُ اللهِ، وَعُبَيْدُ اللهِ، وَالْحَارِثُ، وَهَمَّامٌ " وَدَعَا لِوَلَدِهِ فَمَا زَالُوا فِي شَرَفٍ إِلَى الْيَوْمِ.
سیدنا سبرہ بن ابی سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا ابوسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہاری اولاد کون کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: عبدالعزیٰ، سبرہ اور حارث۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبدالعزیٰ نام نہ رکھو، اس کا نام عبداللہ رکھو، کیونکہ بہترین نام عبداللہ اور عبیداللہ اور حارث اور ہمام ہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اولاد کے لیے دعا فرمائی، چنانچہ وہ آج تک عزت میں رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18957]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 295، حدیث 753»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18958
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ ابْنِي، فَقَالَ: " مَا وَلَدُكَ؟ " فَقُلْتُ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَعَبْدُ الْعُزَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ أَسْمَائِكُمْ عَبْدُ اللهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَالْحَارِثُ.
سیدنا ابوسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے بیٹے کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہاری اولاد کون کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: فلاں، فلاں اور عبدالعزیٰ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 295، حدیث 754»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں