🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

129. من يكنى أبا خصيفة أبو خصيفة
جن کی کنیت ابوخصیفہ ہے — سیدنا ابوخصیفہ رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19186
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْتَمِسُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ.
سیدنا ابوخصیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوبصورت چہروں والوں کے پاس بھلائی تلاش کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19186]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 396، حدیث 983»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19187
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: إِذَا خَرَجَ أَحَدُكُمْ مِنْ بَيْتِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، مَا شَاءَ اللهُ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، حَسْبِي اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ.
سیدنا ابوخصیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جب تم میں سے کوئی اپنے گھر سے نکلے تو کہے: اللہ کے نام سے، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے، جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان عورتوں کی مسندِ حدیث میں سے جو ہم تک پہنچی ہیں اور جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، میں نے ان کے نام حروفِ تہجی کی ترتیب پر بیان کیے ہیں۔
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں اور ازواج مطہرات سے آغاز کیا ہے تاکہ کوئی اور ان پر مقدم نہ ہو۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھیں، اس لیے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے محبت کی وجہ سے ان سے آغاز کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیاں: [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19187]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 396، حدیث 984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں