🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ: الْقَوْلِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ
باب: جب مؤذن «حي علی الصلاۃ، حي علی الفلاح» کہے تو سننے والا کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِقْسَمِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قال ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، أَنَّ عِيسَى بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، قال: إِنِّي عِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ، حَتَّى إِذَا قَالَ:" حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَلَمَّا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ"، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ.
علقمہ بن وقاص کہتے ہیں کہ میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان کے مؤذن نے اذان دی، تو آپ ویسے ہی کہتے رہے جیسے مؤذن کہہ رہا تھا یہاں تک کہ جب اس نے «حى على الصلاة» کہا تو انہوں نے: «لا حول ولا قوة إلا باللہ» کہا، پھر جب اس نے «حى على الفلاح» کہا تو انہوں نے: «لا حول ولا قوة إلا باللہ» کہا، اور اس کے بعد مؤذن جس طرح کہتا رہا وہ بھی ویسے کہتے رہے پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کہتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 678]
حضرت علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: تحقیق میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جب ان کے مؤذن نے اذان شروع کی۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح مؤذن کہتا تھا، حتیٰ کہ جب اس نے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» کہا تو آپ نے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہا، پھر جب اس نے «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کہا تو آپ نے پھر «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہا اور اس کے بعد اسی طرح کہا جس طرح مؤذن نے کہا۔ پھر فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 678]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11431)، مسند احمد 4/91، 98، سنن الدارمی/الصلاة 10 (1239) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں