الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
141. عبد الرحمن بن شيبة عن أم سلمة
عبدالرحمن بن شیبہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19954
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا لَنَا لَا نُذْكَرُ فِي الْقُرْآنِ كَمَا يُذْكَرُ الرِّجَالُ؟ فَلَمْ يَرُعْنِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَّا وَقِرَاءَةٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أُسَرِّحُ رَأْسِي، فَلَفَفْتُ شَعَرِي، ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى حُجْرَتِي، فَجَعَلْتُ سَمْعِي عِنْدَ الْجَرِيدِ، فَإِذَا هُوَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللهَ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
عبدالرحمن بن شیبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے سنا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ہمیں کیا ہوا کہ ہمارا ذکر قرآن میں اس طرح نہیں کیا جاتا جیسے مردوں کا کیا جاتا ہے؟ ایک دن مجھے اچانک منبر پر (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی) قراءت کی آواز نے چونکا دیا، اس وقت میں اپنے سر کے بال سنوار رہی تھی، تو میں نے اپنے بال لپیٹ لیے، پھر اپنے حجرے کی طرف نکلی اور کھجور کی چھڑیوں کے پاس کان لگا کر سننے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر فرما رہے تھے: ”اے ایمان والو! بیشک اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں“ [سورۃ الاحزاب: 35] آخر آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19954]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 293، حدیث 650»