سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ: الصَّلاَةِ فِي الشِّعَارِ
باب: جسم سے لگے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 774
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ، قال: سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ" كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ وَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ يَعُودُ مَعِي فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اکرم ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جسم سے لگے ایک ہی کپڑے میں سوتے اور میں حائضہ ہوتی، اگر مجھ سے آپ کو کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ جتنی جگہ میں لگتا اسی کو دھو لیتے اور اس سے آگے تجاوز نہ فرماتے، اور اسی میں نماز پڑھتے، پھر واپس آ کر میرے ساتھ لیٹتے، اگر پھر مجھ سے کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ پھر ویسے ہی کرتے، اور اس سے آگے تجاوز نہ فرماتے۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 774]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، فرماتی ہیں: ”میں اور ابوالقاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں سوتے تھے۔ کبھی میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ اگر اس کپڑے کو مجھ سے کوئی حیض وغیرہ لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی جگہ دھو لیتے، مزید جگہ نہیں دھوتے تھے اور اس میں نماز بھی پڑھتے تھے، پھر دوبارہ میرے ساتھ لیٹ جاتے۔ اگر پھر کوئی چیز لگ جاتی تو دوبارہ اسی طرح دھوتے اور اس سے زائد جگہ نہ دھوتے تھے۔“ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 774]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 285 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «شعار» : اس کپڑے کو کہتے ہیں جو آدمی کے جسم سے ملا ہوا ہوتا ہے، جیسے کرتے کے نیچے بنیان، یا بغیر بنیان کے کرتا اور چادر وغیرہ، یہاں چادر ہی مراد ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح