كتاب الإمامة کتاب: امامت کے احکام و مسائل 6. بَابُ: اجْتِمَاعِ الْقَوْمِ وَفِيهِمُ الْوَالِي باب: کئی لوگ ایک ساتھ ہوں اور ان میں حاکم بھی موجود ہو تو کون امامت کرے؟
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی امامت ایسی جگہ نہ کی جائے جہاں اس کی سیادت و حکمرانی ہو، اور بغیر اجازت اس کی مخصوص نشست گاہ پر نہ بیٹھا جائے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 781 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس روایت سے معلوم ہوا کہ اگر حاکم موجود ہو تو وہی امامت کا مستحق ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|