🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

95. باب الوضوء وفيمن لم يتكلم عليه
وضو کا بیان، اور دوران وضو بات نہ کرنے والے کے بارے میں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 562
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ مَوْضِعَ سُجُودِهِ بِالْمَاءِ حَتَّى يُسِيلَهُ عَلَى مَوْضِعِ السُّجُودِ ".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو فرماتے تو اپنی سجدہ گاہ کے مقام کو پانی سے دھوتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (پانی) کو سجدہ گاہ پر بہا دیتے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1190»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف حسين بن زيد والحسن بن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ جَالِسًا بِالْمَقَاعِدِ يَتَوَضَّأُ قَالَ: فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمِسْجِدَ فَوَقَفَ عَلَى الرَّجُلِ، وَقَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْتَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ لَمْ يَتَكَلَّمْ حَتَّى يَقُولَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَاشَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؛ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْوُضُوءَيْنِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعِيفٌ، وَكَذَا الرَّاوِي عَنْهُ.
عبدالرحمن بن البیلمانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو چبوترے پر بیٹھے ہوئے وضو کرتے دیکھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس سے ایک شخص گزرا اور اس نے انہیں سلام کیا، لیکن آپ رضی اللہ عنہ نے وضو سے فارغ ہونے تک اسے کوئی جواب نہ دیا، پھر جب آپ مسجد میں داخل ہوئے تو اس شخص کے پاس آکر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جو شخص وضو کرے، پس اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کرے اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھوئے، تین بار کہنیوں تک ہاتھ دھوئے، اپنے سر کا مسح کرے، پھر اپنے پاؤں دھوئے، اور (اس دوران) کوئی کلام نہ کرے یہاں تک کہ وہ یہ کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، تو اس کے دونوں وضوؤں کے درمیانی (گناہ) معاف کر دیے جاتے ہیں“۔
میں کہتا ہوں: اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے، اور محمد بن عبد الرحمن ضعیف ہے، اور اسی طرح اس سے روایت کرنے والا راوی بھی ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «قلت: رواه الدارقطني، ومحمد بن عبد الرحمن ضعيف، وكذا الراوي عنه»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 564
قَالَ: وَثَنَا زَحْمُوَيْهِ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ، أَبَنَا أَبُو خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، حَدَّثَنِي مَنْ كَانَ يَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَذَا مَا حَفِظْتُ لَكَ مِنْهُ: " كَانَ إِذَا صَلَّى ثُمَّ لَمْ يَبْرَحْ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تَحْضُرَهُ صَلَاةٌ، تَوَضَّأَ وُضُوءًا خَفِيفًا فِي جَوْفِ الْمَسْجِدِ ".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پر مامور ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ابو العالیہ رحمہ اللہ سے) فرمایا: ”یہ وہ بات ہے جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے یاد رکھی ہے کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا فرماتے اور پھر مسجد ہی میں تشریف فرما رہتے یہاں تک کہ دوسری نماز کا وقت آ جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر ہی (تجدیدِ وضو کی خاطر) ہلکا سا وضو فرما لیا کرتے تھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 564]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح؛ وإبهام الصحابي الخادم لا يضر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّاهِبِ "أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى تَمَسَّحَ، وَقَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَكُنْ مُتَوَضِّئًا - أَوْ قَالَ: لَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى تَمَسَّحَ، وَرَدَّ عَلَيْهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسح فرما لیا، اور ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ میں باوضو نہ تھا“ یا راوی نے یوں بیان کیا کہ: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ مسح فرمایا اور پھر اس کے سلام کا جواب دیا“۔
یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں