الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
461. باب في الصوم مطلقا وما جاء في فضله فيه حديث أبي ذر، وتقدم في كتاب العلم، وفيه حديث حذيفة، وتقدم في الجنائز في باب من ختم له بعمل صالح
مطلق روزے اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب العلم میں گزر چکی، اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ نیک عمل پر ہو» میں گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2192
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعِبَادِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُ الصِّيَامُ: رِبِّ إِنِّي مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: رَبِّ مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، فَيَشْفَعَانِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَفِي سَنَدِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، لَكِنْ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لیے سفارش کریں گے، روزہ عرض کرے گا: «رَبِّ إِنِّي مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے میرے رب! یقیناً میں نے اسے دن کے وقت کھانے اور پینے سے روکے رکھا، پس اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما“ اور قرآن عرض کرے گا: «رَبِّ مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے میرے رب! میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا، پس اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما“، چنانچہ ان دونوں کی سفارش قبول کر لی جائے گی“۔ اسے ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ان کی سند میں ابن لہیعہ موجود ہیں، لیکن امام احمد بن حنبل اور طبرانی نے ’الکبیر‘ میں بھی اسے روایت کیا ہے جن کے راوی صحیح کے راوی ہیں، نیز ابن ابی الدنیا نے اسے حسن سند کے ساتھ اور امام حاکم نے روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2192]
تخریج الحدیث: «ورواه ابن أبي الدنيا بإسناد حسن والحاكم وصححه»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6589، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2080، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18543»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6589، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2080، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18543»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن