🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

739. باب فيما دخلت به فاطمة على علي رضي الله تعالى عنهما
وہ سامان جس کے ساتھ سیدہ فاطمہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے ہاں رخصت ہو کر گئیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3273
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: " دَخَلَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَلِيٍّ فِي دِرْعٍ مُمَشَّقٍ بِمَغْرَةٍ، وَنِصْفِ قَطِيفَةٍ بَيْضَاءَ وَقَدَحٍ، وَإِنْ كَانَتْ لَتَسْتَتِرُ بِكُمِّ دِرْعِهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا لَهَا خِمَارٌ، وَقَالَتْ: أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آصُعًا مِنْ تَمْرٍ وَمِنْ شَعِيرٍ.
فَقَالَ: إِذَا دَخَلْنَ عَلَيْكِ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ فَأَطْعِمِيهِنَّ مِنْهُ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَمُنْقَطِعٌ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائیں تو وہ گیرو کے سرخ رنگ میں رنگی ہوئی ایک قمیص، آدھی سفید چادر اور ایک پیالے کے ساتھ تھیں، اور عالم یہ تھا کہ وہ اپنی قمیص کی آستین سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پردہ کر رہی تھیں کیونکہ ان کے پاس سر ڈھانپنے کے لیے کوئی اوڑھنی نہیں تھی، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھجور اور جو کے چند صاع عطا فرمائے اور ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے پاس انصار کی خواتین آئیں تو انہیں اس میں سے کھانا کھلانا۔““ یہ سند ضعیف اور منقطع ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف ومنقطع»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں