سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ: تَخْفِيفِ رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ
باب: فجر کی دونوں رکعتیں ہلکی پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 947
أَخْبرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قال: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قالت:" إِنْ كُنْتُ لَأَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَيُخَفِّفُهُمَا حَتَّى أَقُولَ أَقَرَأَ فِيهِمَا بِأُمِّ الْكِتَابِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی سنتیں پڑھتے دیکھتی، آپ انہیں اتنی ہلکی پڑھتے کہ میں (اپنے جی میں) کہتی تھی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے (یا نہیں)۔ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 947]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی سنتیں پڑھتے دیکھتی تھی، آپ ان کو اس قدر ہلکا پڑھتے تھے کہ میں (دل میں) کہتی تھی: کیا آپ نے سورۂ فاتحہ بھی پڑھی ہے؟“ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 947]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التھجد 28 (1171)، صحیح مسلم/المسافرین 14 (724)، سنن ابی داود/الصلاة 292 (1255)، (تحفة الأشراف: 17913)، مسند احمد 6/40، 49، 100، 164، 172، 186، 235 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه