🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1010. باب جواز لبس خاتم الذهب للصغير
چھوٹے بچے کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے کا جواز۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4085
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ قَالَ: "كَانُوا يُرَخِّصُونَ لِلْغُلَامِ أَنْ يَلْبَسَ خَاتَمَ الذَّهَبِ فَإِذَا بَلَغَ أَلْقَاهُ".
لَهُ أَصْلٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي مُسْنَدِهِ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَلَفْظُهُ: قَالَتْ: "أَهَدَى النَّجَاشِيُّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِلْيَةً فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فِيهِ فَصٌّ [حَبَشِيٌّ] فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ، وَإِنَّهُ لَمُعْرِضٌ عَنْهُ أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِهِ ثُمَّ دَعَا بِنْتَ ابْنَتِهِ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ فَقَالَ: تَحَلَّيْ بِهَذَا يَا بُنَيَّةُ".
ابراہیم تیمیؒ بیان کرتے ہیں کہ ”وہ لوگ لڑکے کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے تھے، پھر جب وہ بالغ ہو جاتا تو اسے اتار پھینکتا تھا“، اس روایت کی اصل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث سے ثابت ہے جسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی مسند میں، امام ابو داؤد اور امام ابنِ ماجہ نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: ”شاہِ نجاشی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک زیور بطور ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی ایک انگوٹھی تھی جس میں حبشی نگینہ لگا ہوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک لکڑی کے ذریعے یا اپنی بعض انگلیوں سے اس حال میں اٹھایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سونے کی وجہ سے) اس سے اعراض فرما رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نواسی سیدہ امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! تم اسے بطور زیور پہن لو۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزينة/حدیث: 4085]
تخریج الحدیث: «هشيم: ثقة ثبت كثير التدليس (من الحفظ)؛ العوام بن حوشب وإبراهيم التيمي ثقتان (من الحفظ).»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4235، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3644، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24359، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، مقطوع؛ رجاله ثقات، وهشيم مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں