🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1152. باب كتاب النبي صلى الله عليه وسلم إلى كسرى وقيصر والنجاشي
نبی ﷺ کے کسریٰ، قیصر اور نجاشی کے نام خطوط۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4650
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ مَوْلَى آلِ مُعَاوِيَةَ قَالَ: " أَتَيْتُ الشَّامَ فَقِيلَ لِي: إِنَّ فِي هَذِهِ الْكَنِيسَةِ رَسُولُ قَيْصَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلْتُ فَإِذَا أَنَا بِشَيْخٍ كَبِيرٍ، فَقُلْتُ: أَنْتَ رَسُولُ قَيْصَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: حَدِّثْنِي عَنْ ذَلِكَ.
قَالَ: لَمَّا غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبُوكَ كَتَبَ إِلَى قَيْصَرَ كِتَابًا، وَبَعَثَ بِهِ مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ يُقَالُ لَهُ: دِحْيَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، فَلَمَّا قَرَأَ كِتَابَهُ وَضَعَهُ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، وَبَعَثَ إِلَى بَطَارِقَتِهِ وَرُؤُوسِ أَصْحَابِهِ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ قَدْ بَعَثَ إِلَيْكُمْ رَسُولًا، وَكَتَبَ إِلَيْكُمْ كِتَابًا يُخَيِّرُكُمْ إِحْدَى ثَلَاثِ خِلَالٍ: إِمَّا أَنْ تَتْبَعُوهُ عَلَى دِينِهِ، أَوْ تُقِرُّونَ لَهُ بِخَرَاجٍ يَجْرِي لَهُ عَلَيْكُمْ وَيُقِرُّكُمْ عَلَى هَيْئَتِكُمْ فِي بِلَادِكُمْ، أَوْ أَنْ تُلْقُوا إِلَيْهِ بِالْحَرْبِ.
قَالَ: فَنَخَرُوا نَخْرَةً حَتَّى خَرَجَ بَعْضُهُمْ مِنْ بَرَانِسِهِمْ، وَقَالُوا: لَا نَتْبَعُهُ عَلَى دِينِهِ وَنَدَعُ دِينَنَا وَدِينَ آبَائِنَا، وَلَا نُقِرُّ لَهُ بِخَرَاجٍ يَجْرِي لَهُ عَلَيْنَا، وَلَكِنَّا نُلْقِي إِلَيْهِ بِالْحَرْبِ.
فَقَالَ: قَدْ كَانَ ذَلِكَ رَأْيِي، وَلِكِنْ كَرِهْتُ أَنْ أَفْتَاتَ عَلَيْكُمْ بِأَمْرٍ حَتَّى أَعْرِضَهُ عَلَيْكُمْ - قَالَ عَبَّادٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ خُثَيْمٍ: أَوَلَيْسَ قَدْ كَانَ قَارَبَ وَهَمَّ بِالْإِسْلَامِ فِيمَا بَلَغَنَا؟ قَالَ بَلَى، لَوْلَا مَا رَأَى مِنْهُمْ - قَالَ: فَابْعَثُوا لِي رَجُلًا أَظُنُّهُ مِنَ الْعَرَبِ أَكْتُبُ مَعَهُ جَوَابَهُ.
قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَأَنَا شَابٌّ، فَانْطُلِقَ بِي إِلَيْهِ، فَكَتَبَ جَوَابَهُ، وَقَالَ: مَهْمَا نَسِيتَ مِنْ شَيْءٍ فَاحْفَظْ ثَلَاثَ خِلَالٍ: انْظُرْ إِذَا هُوَ قَرَأَ كِتَابِي هَلْ يَذْكُرِ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، وَهَلْ يَذْكُرُ كِتَابَهُ إِلَيَّ، وَانْظُرْ هَلْ تَرَى فِي ظَهْرِهِ عَلَمًا.
قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ بِتَبُوكَ فِي حَلْقَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَدَفَعْتُ إِلَيْهِ الْكِتَابَ، فَدَعَا مُعَاوِيَةَ فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، فَلَمَّا أَتَى عَلَى قَوْلِهِ: دَعَوْتَنَيِ إِلَى جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوَاتُ وَالْأَرْضُ، فَأَيْنَ النَّارُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ إِذَا جَاءَ اللَّيْلُ فَأَيْنَ النَّهَارُ؟! قَالَ: قَالَ: إِنِّي كَتَبْتُ إِلَى النَّجَاشِيِّ كِتَابًا فَخَرَقَهُ، فَخَرَقَهُ اللَّهُ - قَالَ عَبَّادٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ خُثَيْمٍ: أَوَلَيْسَ قَدْ أَسْلَمَ النَّجَاشِيُّ وَنَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ وَصَلَّى عَلَيْهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: بَلَى، ذَاكَ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، وَهَذَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، قَدْ عَرَفَهُمُ ابْنُ خُثَيْمٍ جَمِيعًا وَنَسَبُهُمْ - وَكَتَبْتُ إِلَى كِسْرَى كِتَابًا فَمَزَّقَهُ فَمَزَّقَهُ اللَّهُ، فَمَزَّقَ الْمُلْكَ، وَكَتَبْتُ إِلَى قَيْصَرَ كِتَابًا فَأَجَابَنِي فِيهِ، فَلَنْ يَزَالَ النَّاسُ يَخْشَوْنَ مِنْهُمْ بَأْسًا مَا كَانَ فِي النَّاسِ خَيْرٌ، ثُمَّ قَالَ لِي: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ تَنُوخَ، قَالَ: يَا أَخَا تَنُوخَ، هَلْ لَكَ فِي الْإِسْلَامِ؟ قُلْتُ: لَا، إِنِّي أَقْبَلْتُ مِنْ قِبَلِ قَوْمٍ وَأَنَا وَهُمْ عَلَى دِينٍ، فَلَسْتُ مُتَبَدِّلًا بِدِينِهِمْ حَتَّى أَرْجِعَ إِلَيْهِمْ.
قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ تَبَسَّمَ - قَالَ: فَلَمَّا قَضَيْتُ حَاجَتِي وَقَفْتُ، فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِي فَقَالَ: يَا أَخَا تَنُوخَ، هَلُمَّ فَامْضِ لِمَا أُمِرْتَ بِهِ، قَالَ: وَقَدْ كُنْتُ نَسِيتُهَا، فَاسْتَدَرْتُ مِنْ وَرَاءِ الْحَلْقَةِ وَأَلْقَى بُرْدَةً كَانَتْ عَلَيْهِ عَنْ ظَهْرِهِ، فَرَأَيْتُ عَلَى غُضْرُوفِ مَنْكِبَيْهِ مِثْلَ الْمِحْجَمِ الضَّخْمِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ قَيْصَرَ جَارًا لِي زَمَنَ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ كِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قَيْصَرَ.
فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ دِحْيَةَ الْكَلْبِيَّ إِلَى قَيْصَرَ وَمَعَهُ كِتَابًا يُخَيِّرُهُ بَيْنَ إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُسْلِمَ وَلَهُ مَا فِي يَدَيْهِ مِنْ مُلْكِهِ، وَإِمَّا أَنْ يُؤَدِّيَ الْخَرَاجَ، وَإِمَّا أَنْ يَأْذَنَ بِحَرْبٍ.
قَالَ: فَجَمَعَ قَيْصَرُ بَطَارِقَتَهُ وَقِسِّيسِيهِ فِي قَصْرِهِ وَأَغْلَقَ عَلَيْهِمُ الْبَابَ، وَقَالَ: إِنَّ مُحَمَّدًا كَتَبَ إِلَيَّ يُخَيِّرُنِي بَيْنَ إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ أُسْلِمَ وَلِي مَا فِي يَدِي مِنْ مُلْكِي، وَإِمَّا أَنْ أُؤَدِّيَ الْخَرَاجَ، وَإِمَّا أَنْ آذَنَ بِحَرْبٍ، وَقَدْ تَجِدُونَ فِيمَا تَقْرَؤُونَ مِنْ كُتُبِكُمْ أَنَّهُ سَيَمْلِكُ مَا تَحْتَ قَدَمَيَّ مِنْ مُلْكِي، فَنَخَرُوا نَخْرَةً حَتَّى أَنَّ بَعْضَهُمْ خَرَجُوا مِنْ بَرَانِسِهِمْ وَقَالُوا: تُرْسِلُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ جَاءَ فِي (بُرْدَتِهِ وَنَعْلِهِ) بِالْخَرَاجِ؟! فَقَالَ: اسْكُتُوا، فَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ تَمَسُّكَكُمْ بِدِينِكُمْ وَرَغْبَتَكُمْ فِيهِ.
ثُمَّ قَالَ: ابْتَغُوا لِي رَجُلًا، فَجَاؤُوا بِي، فَكَتَبَ مَعِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابًا، وَقَالَ: انْظُرْ مَا سَقَطَ عَنْكَ مِنْ قَوْلِهِ، وَلَا يَسْقُطَنَّ عَنْكَ ذِكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ.
قَالَ: فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَعَ أَصْحَابِهِ وَهُمْ مُحْتَبُونَ بِحَمَائِلِ سُيُوفِهِمْ حَوْلَ بِئْرٍ بِتَبُوكَ، فَقُلْتُ: أَيُّكُمْ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى نَفْسِهِ، فَدَفَعْتُ إِلَيْهِ الْكِتَابَ، فَدَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ .
فَقَرَأَ فَإِذَا فِيهِ: كَتَبْتَ تَدْعُو إِلَى جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوَاتُ وَالْأَرْضُ، فَأَيْنَ النَّارُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا سُبْحَانَ اللَّهِ! إِذَا جَاءَ اللَّيْلُ فَأَيْنَ النَّهَارُ؟! فَكَتَبْتُهُ عِنْدِي، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ رَسُولُ قَوْمٍ، وَإِنَّ لَكَ حَقًّا، وَلَكِنْ جِئْتَنَا وَنَحْنُ مُرْمِلُونَ، فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ: أَنَا أَكْسُوهُ حُلَّةً صَفُورِيَّةً. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَيَّ ضِيَافَتُهُ.
وَقَالَ لِي قَيْصَرُ فِيمَا قَالَ: انْظُرْ إِلَى ظَهْرِهِ، فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أُرِيدُ النَّظَرَ إِلَى ظَهْرِهِ، فَأَلْقَى ثَوْبَهُ عَنْ ظَهْرِهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى الْخَاتَمِ فِي (نُغْضِ) الْكَتِفِ، فَأَقْبَلْتُ عَلَيْهِ أُقَبِّلُهُ.
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَتَبْتُ إِلَى النَّجَاشِيِّ فَأَحْرَقَ كِتَابِي وَاللَّهُ مُحْرِقُهُ، وَكَتَبْتُ إِلَى كِسْرَى عَظِيمِ فَارِسَ فَمَزَّقَ كِتَابِي وَاللَّهُ مُمَزِّقُهُ، وَكَتَبْتُ إِلَى قَيْصَرَ فَرَفَعَ كَتَابِي، فَلَا يَزَالُ فِي النَّاسِ - ذَكَرَ كَلِمَةً - مَا كَانَ فِي الْعَيْشِ خَيْرٌ ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ (سُلَيْمٍ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: " لَقِيتُ التَّنُوخِيَّ رَسُولَ هِرْقَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِمْصَ، وَكَانَ جَارًا لِي شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ بَلَغَ الْفَنَدَ أَوْ قَرُبَ، فَقُلْتُ: أَلَا تُخْبِرُنِي عَنْ رِسَالَةِ هِرَقْلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِسَالَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى هِرَقْلَ؟ قَالَ: بَلَى.
قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبُوكَ فَبَعَثَ دِحْيَةَ الْكَلْبِيَّ إِلَى هِرَقْلَ، فَلَمَّا أَنْ جَاءَ كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا قِسِّيسِي الرُّومِ وَبَطَارِقَتَهَا، ثُمَّ أَغْلَقَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ الدَّارَ، فَقَالَ: قَدْ نَزَلَ هَذَا الرَّجُلُ حَيْثُ رَأَيْتُمْ، وَقَدْ أَرْسَلَ إِلَيَّ يَدْعُونِي إِلَى ثَلَاثِ خِصَالٍ... " فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي يَعْلَى الْمَوْصِلِيِّ .
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ : وَحَدَّثَنِي حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ - يَعْنِي الْمُهَلَّبِيَّ - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سعید بن ابی راشد بیان کرتے ہیں کہ میں شام گیا تو مجھے بتایا گیا کہ اس گرجے میں قیصر کا وہ قاصد موجود ہے جسے اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا تھا، میں وہاں داخل ہوا تو ایک بزرگ کو پایا اور پوچھا کہ کیا آپ ہی قیصر کے وہ قاصد ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو میں نے کہا کہ مجھے اس واقعے کے بارے میں کچھ بتائیں، انہوں نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک فرمایا تو قیصر کو ایک خط لکھا اور اسے اپنے ایک صحابی سیدنا دحیہ بن خلیفہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ روانہ کیا، جب قیصر نے وہ خط پڑھا تو اسے اپنے پاس تخت پر رکھ لیا اور اپنے جرنیلوں اور بڑے پادریوں کو بلا کر کہا کہ اس شخص نے تمہاری طرف ایک قاصد اور خط بھیجا ہے جس میں تمہیں تین باتوں میں سے ایک کا اختیار دیا ہے؛ یا تو تم ان کے دین کی پیروی کرو، یا پھر انہیں ٹیکس (خراج) ادا کرنا قبول کرلو اور وہ تمہیں تمہارے ملک میں تمہاری حالت پر برقرار رکھیں، یا پھر جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ، وہ قاصد بتاتے ہیں کہ یہ سن کر وہ لوگ اس قدر غصے سے پھنکارنے لگے کہ ان میں سے بعض تو اپنے جبوں سے باہر نکل آئے اور کہنے لگے کہ ہم اپنا اور اپنے آباؤ اجداد کا دین چھوڑ کر ان کے دین کی پیروی ہرگز نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں کوئی خراج دیں گے بلکہ ہم جنگ کریں گے، قیصر نے حکمتِ عملی کے طور پر کہا کہ میرا بھی یہی خیال تھا لیکن میں نے ناپسند کیا کہ تمہارے مشورے کے بغیر کوئی فیصلہ کروں، راوی کہتے ہیں کہ قیصر دراصل اسلام کے قریب ہو چکا تھا لیکن اپنے لوگوں کے ردعمل کی وجہ سے رک گیا، پھر قیصر نے مجھے بلایا، میں اس وقت جوان تھا، اور اپنا جوابی خط لکھ کر مجھے ایک وصیت کی کہ اگرچہ تم بہت سی باتیں بھول جاؤ لیکن تین باتیں یاد رکھنا؛ یہ دیکھنا کہ جب وہ میرا خط پڑھیں تو کیا وہ رات اور دن کا تذکرہ کرتے ہیں؟ کیا وہ اپنے خط کا ذکر کرتے ہیں؟ اور دیکھنا کہ کیا ان کی پیٹھ پر مہرِ نبوت کا کوئی نشان ہے؟ میں تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے حلقے میں تشریف فرما تھے جو تلواروں کے پرتلے حمائل کیے ہوئے ایک کنویں کے گرد بیٹھے تھے، میں نے پوچھا کہ تم میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف اشارہ فرمایا، میں نے خط پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پہلو میں موجود ایک شخص کو دیا، میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما ہیں، جب انہوں نے خط پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ ”آپ نے مجھے ایسی جنت کی طرف بلایا ہے جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، تو پھر آگ (جہنم) کہاں ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ کی ذات پاک ہے“ کہتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ جب رات آ جاتی ہے تو دن کہاں چلا جاتا ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے نجاشی کو خط لکھا تو اس نے اسے پھاڑ دیا، اللہ اسے پاش پاش کر دے گا، اور میں نے کسریٰ کو خط لکھا تو اس نے بھی اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، اللہ اس کی بادشاہت کو بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا، اور میں نے قیصر کو خط لکھا تو اس نے جواب دیا، پس جب تک لوگوں میں بھلائی باقی ہے، اس کا رعب باقی رہے گا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ ”تم کس قبیلے سے ہو؟“ میں نے عرض کیا کہ تنوخ سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے تنوخی! کیا تم اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا کہ میں اپنی قوم کا قاصد ہوں اور ہم ایک دین پر ہیں، جب تک میں واپس نہ چلا جاؤں اسے نہیں بدلوں گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور فرمایا: ”تم ایک قوم کے قاصد ہو اور تمہارا حق ہے، لیکن تم ایسے وقت آئے ہو جب ہمارے پاس زادِ راہ ختم ہو چکا ہے“، تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں انہیں ایک صَفوری جوڑا پہناؤں گا اور ایک انصاری صحابی نے ان کی مہمانی کی ذمہ داری لی، جب میں رخصت ہونے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قریب بلایا، میں وہ بات مہرِ نبوت دیکھنا بھول چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر مبارک ہٹائی تو میں نے آپ کے دونوں شانوں کے درمیان ہڈی کے ابھارے پر مہرِ نبوت دیکھ لی اور اسے چومنے لگا، اس روایت کی سند صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4650]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15228»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں