🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1175. باب الذئب
بھیڑیے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4714
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ كَعْبٍ يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْأَوْبَرِ قَالَ: " كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ - - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -... " فَذَكَرَ قِصَّةً، قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا خَارِجًا وَنَحْنُ عِنْدَهُ جُلُوسٌ إِذْ جَاءَهُ الذِّئْبُ حَتَّى أَقْعَى بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ بَصْبَصَ بَذَنَبِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا الذِّئْبُ، وَهَذَا وَافِدُ الذِّئَابِ، فَمَا تَرَوْنَ، أَتَجْعَلُونَ لَهُ مِنْ أَمْوَالِكُمْ شَيْئًا؟ فَقَالَ النَّاسُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا نَجْعَلُ لَهُ مِنْ أَمْوَالِنَا شَيْئًا. فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ فَرَمَاهُ بِحَجَرٍ، فَأَدْبَرَ وَلَهُ عُوَاءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الذِّئْبُ وَمَا الذِّئْبُ. ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بنو حارث بن کعب کے ایک صاحب، جنہیں ابو الاوبر کہا جاتا تھا، بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے ایک واقعہ بیان کرنے کے بعد کہا کہ پھر سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث سنانا شروع کی کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن باہر تشریف فرما تھے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک بھیڑیا آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے پچھلے پاؤں پر بیٹھ گیا، پھر اس نے اپنی دم ہلائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بھیڑیا ہے اور یہ بھیڑیوں کا وفد بن کر آیا ہے، تو تمہاری کیا رائے ہے، کیا تم اپنے مالوں میں سے اس کے لیے کچھ (حصہ) مقرر کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنے مالوں میں سے اس کے لیے کچھ بھی مقرر نہیں کریں گے۔“ تب لوگوں میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اسے پتھر مارا، تو وہ بھیڑیا چیختا ہوا پیٹھ پھیر کر بھاگ گیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ”بھیڑیا، اور بھیڑیا کیا ہے!“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4714]
تخریج الحدیث: «قال محقق المطالب العالية (2333، الحكم عليه): «رجاله ثقات إلا أنه لم يتميز لي سماع جرير بن عبد الحميد عن عبد الملك بن عمير...» . وتابع جريرًا حبان بن علي وشعبة عند البيهقي في الدلائل. أبو الأوبر الحارثي ليس من رجال التقريب.»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات، إلا أن جريرًا لم يتميز أسمع من عبد الملك بن عمير قبل تغيره أم بعده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں