🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1533. باب على ما تعبر الرؤيا
خواب کی تعبیر کس بنیاد پر کی جائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6040
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءٌ، فَكَنُّوهَا بِكُنَاهَا وَاعْتَبِرُوهَا بِأَسْمَائِهَا، وَالرُّؤْيَا لِأَوَّلِ عَابِرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: " إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءٌ ".
وَكَذَا رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَمَدَارُ أَسَانِيدِ حَدِيثِ أَنَسٍ هَذَا عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الرَّقَّاشِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، كَمَا أَوْضَحْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوابوں کی کنیتیں ہوتی ہیں اور ان کے نام ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں ان کی کنیتوں سے پکارو اور ان کے ناموں سے ان کی تعبیر لو، اور خواب پہلے تعبیر بتانے والے کے مطابق ہوتا ہے۔“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں «إِنَّ لِلرُّؤْيَا كُنًى وَلَهَا أَسْمَاءُ» کے الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے، اور ابو یعلیٰ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی تمام سندوں کا مدار یزید بن ابان رقاشی پر ہے اور وہ ضعیف ہے، جیسا کہ میں نے زوائد ابن ماجہ پر کلام میں واضح کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التعبير/حدیث: 6040]
تخریج الحدیث: «ومدار أسانيد حديث أنس هذا على يزيد بن أبان الرقاشي وهو ضعيف، كما أوضحته في الكلام على زوائد ابن ماجه»
«(6040/1) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3915، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»
«(6040/2) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3915، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں