🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. (بَابُ حَيَاءِ عُثْمَانَ وَاسْتِحْيَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَلَائِكَةِ مِنْهُ)
(سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور نبی ﷺ اور فرشتوں کے ان سے حیا کرنے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فِي مِرْطٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ خَرَجَ، وَآخَرُ، قَالَتْ: فَأَذِنَ لَهُ فَقَضَى حَاجَتَهُ، وَهُوَ مَعِي فِي الْمِرْطِ، ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِمْ عُمَرُ فَأَذِنَ لَهُ فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ، عَلَى تِلْكَ الْحَالِ، ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ عُثْمَانُ ، فَأَصْلَحَ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ وَجَلَسَ، فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَأْذَنَ عَلَيْكَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَضَى إِلَيْكَ حَاجَتَهُ عَلَى حَالِكَ تِلْكَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْكَ عُمَرُ فَقَضَى حَاجَتَهُ عَلَى حَالِكَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ عَلَيْكَ فَكَأَنَّكَ احْتَفَظْتَ، فَقَالَ: "إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيُّ، وَإِنِّي لَوْ أَذِنْتُ لَهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ خَشِيتُ أَلَّا يَقْضِي إِلَيَّ حَاجَتَهُ". قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَلَيْسَ كَمَا يَقُولُ الْكَذَّابُونَ: أَلَا أَسْتَحْيِي مِنْ رَجُلٍ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ؟.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، اس وقت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی چادر «مِرْطٍ» میں تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت عطا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی حالت میں میرے ساتھ چادر ہی میں رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ضرورت پوری کر لی، پھر وہ چلے گئے؛ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی اجازت دے دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اسی حالت پر رہے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ضرورت پوری کر لی، پھر وہ بھی چلے گئے؛ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لباس کو درست فرمایا اور سنبھل کر بیٹھ گئے، پھر ان کی ضرورت پوری فرمائی اور وہ چلے گئے؛ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ سے اجازت مانگی تو آپ نے اپنی اسی حالت پر رہتے ہوئے ان کی ضرورت پوری کی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ نے اپنی اسی حالت پر رہتے ہوئے ان کی ضرورت پوری کی، پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ گویا سنبھل گئے اور کپڑے درست کر لیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک عثمان نہایت حیا والے آدمی ہیں، اور مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے انہیں اسی حالت میں اجازت دے دی تو وہ (شرم کی وجہ سے) اپنی ضرورت مجھ سے بیان نہ کر سکیں گے۔““
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اور یہ اس طرح نہیں ہے جیسا کہ جھوٹ بولنے والے کہتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟“۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . ويمكن سماع يحيى بن سعيد من عائشة ولكن يبدو ان فيه سقطا حيث رواه مسلم (٤: ١٨٦٦) وابن ابي عاصم في السنة (١٢٥ ب) عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن العاص عن عائشة من طريقين وليس فيه ذكر الاستحياء. ومن طريق عطاء وسليمان ابني يسار وابي سلمة بن عبدالرحمن عن عائشة فيه ذكر الا استحيي. واحمد (٦: ١٥) وفي آخره قال ليث وقال جماعة الناس ان رسول الله ﷺ قال لعائشة الا استحيي ممن تستحيي = منه الملائكة و (٦: ٦٢) عن عبيدالله بن سيار عن عائشة و (٦: ٢٨٨) عن حفصة وفيها ذكر الاستحياء واسانيدهما صحيحة . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2401، 2402، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24811، وأخرجه فتح الباري برقم: 3492، وأخرجه مسند البزار برقم: 355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5516، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8596، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6906، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1716، وأخرجه شرح السنة برقم: 3900»
«صحيح مسلم:4/1866؛ مسند الامام احمد:15/6»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں