الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. (بَابُ عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ)
(نبی ﷺ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے عہد لینے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 804
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: نَا قَيْسٌ هُوَ ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي سَهْلَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ادْعُوا لِي بَعْضَ أَصْحَابِي"، قُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ؟ قَالَ: "لَا"، قُلْتُ: عُمَرُ؟ ، قَالَ: "لَا"، قُلْتُ: ابْنُ عَمِّكَ عَلِيٌّ؟ ، قَالَ: "لَا"، قَالَتْ: قُلْتُ: عُثْمَانُ؟ قَالَ: "نَعَمْ"، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ: "تَنَحَّيْ"، فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَلَوْنُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الدَّارِ وَحُصِرَ قُلْنَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا تُقَاتِلُ؟ قَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، وَإِنِّي صَابِرٌ نَفْسِي عَلَيْهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس میرے کچھ صحابہ کو بلاؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”آپ کے چچا زاد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس جب وہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”تم ایک طرف ہو جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے سرگوشی فرمانے لگے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا رنگ بدلنے لگا۔
ابوسہلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب ’یوم الدار‘ کا موقع آیا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کر لیا گیا تو ہم نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ (ان باغیوں سے) قتال نہیں کریں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا، اور میں اپنی جان کو اس پر صابر (ثابت قدم) رکھے ہوئے ہوں۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 804]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3705، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 113، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23732، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4599، 4600، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2854، 3763، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6622»
«مسند الامام احمد: 1/ 58، 69؛ سنن ابن ماجه: 1/ 42»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح