الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. (بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ)
(سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، نَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي بَحْرٍ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى عَلِيٍّ إِزَارًا غَلِيظًا، قَالَ: اشْتَرَيْتُهُ بِخَمْسَةِ دَرَاهِمَ، فَمَنْ أَرْبَحَنِي فِيهِ دِرْهَمًا بِعْتُهُ، وَرَأَيْتُ مَعَهُ دَرَاهِمَ مَصْرُورَةً فَقَالَ: هَذِهِ بَقِيَّةُ نَفَقَتِنَا مِنْ يَنْبُعَ.
ان کے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ایک موٹا اور کھردرا تہبند دیکھا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اسے پانچ درہم میں خریدا ہے، چنانچہ جو شخص مجھے اس پر ایک درہم کا نفع دے گا، میں اسے یہ فروخت کر دوں گا“
اور میں نے ان کے پاس ایک تھیلی میں بندھے ہوئے کچھ درہم دیکھے تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ہمارے ان اخراجات کا بقیہ حصہ ہے جو ہم «ينبع» سے لائے تھے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 885]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لجهالة شيخ أبي بحر وأبو بحر هو عبدالرحمن بن أبي بكرة تابعي ثقة وهو في الزهد (ص ١٣٠) مثله. .»
«كتاب الزھد لاحمد بن حنبل؛ص:130»
«كتاب الزھد لاحمد بن حنبل؛ص:130»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف